رقم نکلوانے کے لیے قبر سے ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا: افسوسناک واقعہ

Super Admin


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں ایک انتہائی غیر معمولی اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص اپنی مرحومہ بہن کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے اس کی قبر سے مبینہ طور پر ڈھانچہ نکال کر بینک لے گیا۔رپورٹ کے مطابق دیانالی گاؤں سے تعلق رکھنے والا جیتو منڈا اپنی بہن کالرا منڈا کے بینک اکاؤنٹ سے 19 ہزار 300 روپے نکلوانا چاہتا تھا۔
اس مقصد کے لیے وہ بہن کی موت کا ثبوت فراہم کرنے کی کوشش میں اس کی باقیات کے ساتھ بینک پہنچ گیا۔
واقعے نے مقامی انتظامیہ اور شہریوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.