ٹرمپ کی ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت، دباؤ بڑھانے کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی تیاری کی ہدایت دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت اور خصوصاً تیل کی برآمدات پر دباؤ برقرار رکھا جائے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو محدود یا روکا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست بمباری یا مکمل طور پر تنازع سے نکلنے کے مقابلے میں ناکہ بندی کو برقرار رکھنا کم خطرناک حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو فوجی سطح پر شکست دے چکا ہے، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات آج بھی مضبوط ہیں، چاہے سیاسی اختلافات موجود ہوں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.