امریکا کو جنگ کے باعث 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا جنگی اخراجات کے بارے میں حقائق چھپا رہا ہے، جبکہ اس تنازع میں اسے 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا براہِ راست نقصان ہو چکا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات امریکی عوام پر بھی پڑ رہے ہیں اور ایک اوسط امریکی خاندان کو ماہانہ تقریباً 500 ڈالر اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
، جبکہ بالواسطہ اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہیں اور بالآخر ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “امریکا فرسٹ” کی پالیسی درحقیقت اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دینے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے واضح کیا کہ دباؤ یا جبر کے تحت ہونے والے مذاکرات ایران کے لیے قابلِ قبول نہیں ہیں۔ ان کے مطابق اس مؤقف پر حکومتی قیادت میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر ایسی بات چیت قبول نہیں کرے گا جس میں شرائط مسلط کی جائیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.