ایران پر حملوں کے دو ماہ بعد پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی رابطہ بحال
Super Admin
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے تقریباً 60 دن بعد پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26 فروری کے بعد پہلی بار ایرانی ایئرلائن ماہان ایئر کی پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ پرواز ڈبلیو 51185 تہران سے روانہ ہو کر دارالحکومت میں اتری۔اسی روز تہران سے آنے والی اس پرواز کی واپسی بھی عمل میں آئی، جبکہ جمعرات کو پہلی مرتبہ کمرشل بنیادوں پر مسافروں کے ساتھ یہ روٹ دوبارہ فعال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس روٹ پر ماہان ایئر کی آئندہ پرواز 7 مئی کو شیڈول کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.