شمالی کوریا کا جوہری معاہدے میں شمولیت سے دوٹوک انکار
شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق عالمی معاہدے میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی خود کو ایسے کسی معاہدے کا پابند سمجھتا ہے۔
پیانگ یانگ حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی یہ حیثیت کسی ملک کے دباؤ یا خواہش پر تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور چند دیگر ممالک اقوام متحدہ میں جاری جوہری معاہدے کی گیارہویں جائزہ کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھا کر ماحول کو کشیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.