پاکستان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے گریز کا مشورہ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران کسی بھی فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان آبنائے ہرمز میں دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور ان کی قیادت، بشمول فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم، قابلِ تعریف رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب تک برقرار ہے، اگرچہ ان کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.