v

Super Admin


دو روز کی تیزی کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جیولرز کے مطابق ملک میں چوبیس قیراط فی تولہ سونا دو ہزار سات سو روپے سستا ہو کر چار لاکھ چورانوے ہزار باسٹھ روپے پر آگیا ہے۔
، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں دو ہزار تین سو پندرہ روپے کمی کے بعد قیمت چار لاکھ تئیس ہزار پانچ سو اٹھتر روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں ستائیس ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا چار ہزار سات سو سترہ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی اسی روپے مہنگی ہو کر آٹھ ہزار پانچ سو پچیس روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.