ایران سے جواب آج متوقع، ناکامی کی صورت میں “پراجیکٹ فریڈم پلس” پر غور: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تنازع کے خاتمے کے لیے بھیجی گئی امریکی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔ ان کے مطابق اگر معاملہ آگے نہ بڑھا تو آئندہ اقدامات کے طور پر ایک نئے فریم ورک پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں کمزور ہو چکی ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ تہران کا اگلا قدم کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکراتی عمل میں پیش رفت نہ ہوئی تو امریکہ دوبارہ “پراجیکٹ فریڈم” کی سمت جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق اس بار منصوبہ “پراجیکٹ فریڈم پلس” کی شکل میں ہوگا، جس میں کچھ اضافی اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے ان اضافی اقدامات کی تفصیلات واضح نہیں کیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے جنگ بندی کے امکانات پر بات کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ روس یوکرین تنازع کے مکمل خاتمے کے خواہاں ہیں، جہاں ہر ماہ ہزاروں افراد جان کی بازی ہار رہے ہیں، اور ابتدائی مرحلے میں تین روزہ جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.