عازمینِ حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، کسی غفلت کی گنجائش نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عازمینِ حج کی خدمت اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم سے سردار محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں رواں سال کے حج آپریشن اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عازمینِ حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، اس لیے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت، رہائش، سفر اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حاجیوں کو ایئرپورٹس پر بھی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.