سعودی وزارت حج و عمرہ کا نئے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان

Super Admin


سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1448 ہجری کے نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے حاصل کیے جا سکیں گے۔سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں اور تمام سفری دستاویزات تیار رکھیں تاکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.