خطے میں بڑھتی کشیدگی، امریکی اسلحہ بردار طیارے اسرائیل پہنچ گئے

Super Admin


اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے درجنوں کارگو طیارے گولہ بارود اور عسکری سامان لے کر اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ جنگی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد امریکی کارگو طیارے اسلحہ اور فوجی سازوسامان لے کر تل ابیب پہنچے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کی تیاریوں سے متعلق ہو سکتی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی فوج اپنی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد رہنما اور کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.