ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، پاکستان ثالثی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ پاکستان کی ثالثی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے، جس میں دونوں فریقین نے ایران کی حالیہ تجاویز پر اپنے اپنے ردعمل اور آراء بھی ارسال کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران کی کوشش ہے کہ تنازع کے خاتمے پر توجہ دی جائے، جبکہ بات چیت مکمل طور پر براہ راست نہیں بلکہ ایک ثالثی چینل کے ذریعے جاری ہے جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ پیش رفت کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی موجود ہیں، تاہم رابطے کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔
دونوں فریقین نے اپنی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے اور ان پر مزید غور کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے عمان میں آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستوں کے طریقۂ کار پر بھی مذاکرات کیے ہیں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.