ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کردیا

Super Admin


امریکی صدر Donald Trump نے ایران پر متوقع امریکی حملہ دو سے تین دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ Qatar، Saudi Arabia اور United Arab Emirates کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر کر دیا جائے۔
، جس کے بعد عرب ممالک کی اپیل پر کارروائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عرب رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اس وقت اہم اور سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، اور ان کی امید ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو دنیا بھر کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ممکنہ معاہدے کا سب سے اہم نکتہ یہ ہوگا کہ Iran جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا آج ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کرے گا، تاہم حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران پر مکمل اور بڑے پیمانے پر حملے کے لیے ہر وقت تیار رہا جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.