ایران دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا، مسعود پزشکیان
Masoud Pezeshkian نے امریکی صدر Donald Trump کی مبینہ جنگی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ Iran کسی دباؤ، دھونس یا دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن ایران کو مختصر وقت میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہا۔
، جس کے بعد اب ایرانی عوام اور حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ سے ایران خوفزدہ نہیں ہوگا اور ملک اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ مسلط کرکے بھی دیکھ لیا لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اب ایران میں عوام اور قیادت کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایرانی قوم متحد ہے اور آئندہ بھی متحد رہے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.