ٹرمپ کی ایران کو مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں شدید دباؤ کا شکار
اسلام آباد: امریکی صدر Donald Trump کی جانب سے ایران کو دی گئی سخت دھمکی کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید بے یقینی پیدا ہوگئی اور خام تیل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید خوف اور غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ہوا۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں حصص کی منڈیاں شدید گراوٹ کا شکار ہوگئیں، جبکہ بڑی معیشتوں میں مہنگائی بڑھنے کے خدشات مزید شدت اختیار کر گئے۔سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر اپنے حصص فروخت کرنا شروع کر دیے جس سے مالیاتی نظام پر دباؤ بڑھ گیا۔
اس صورتحال کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کے آس پاس بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث عالمی توانائی بحران کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں غیر یقینی کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی وہ سخت دھمکی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو جلد امن معاہدے کی طرف بڑھنا ہوگا، ورنہ اس کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.