ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات میں کمی، تاحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا: ایرانی عہدیدار
ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات میں کچھ حد تک کمی ضرور آئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام، خصوصاً یورینیم افزودگی، اور آبنائے ہرمز پر تہران کے کنٹرول سے متعلق معاملات اب بھی مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے، لیکن کئی اہم نکات پر تاحال مکمل اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات میں “کچھ مثبت اشارے” ضرور ملے ہیں۔
تاہم مارکو روبیو نے واضح کیا کہ وہ اس مرحلے پر “زیادہ پُرامید” نہیں ہونا چاہتے اور آئندہ چند روز میں ہونے والی ممکنہ پیش رفت کا انتظار کیا جانا چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.