پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد گرفتار

Super Admin


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد مختار کو بھی حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات اور دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.