بنگلہ دیش سے شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی خطرے میں، سلمان علی آغا مضبوط امیدوار

Super Admin


بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد شان مسعود کی کپتانی سے مطمئن نہیں اور ٹیم کے متعدد فیصلوں پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خراب انفرادی کارکردگی کے باعث شان مسعود اجلاس میں مؤثر انداز میں اپنا مؤقف پیش نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سلمان علی آغا کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ جلد چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔ادھر بنگلہ دیش کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد ٹیم کے اندر اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ٹیم منیجر کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.