ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں چل بسے
Super Admin
سڈنی: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔
برونسن ریڈ کا اصل نام جرمین ہیلی تھا۔ وہ رواں ماہ ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے کراؤن جیول ایونٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں متعدد طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق ریسلر کی پسلیوں میں متعدد فریکچرز آئے تھے جبکہ ان کے گردے کو بھی چوٹ لگی تھی۔
برونسن ریڈ کی اچانک موت کی خبر نے ریسلنگ کی دنیا میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.