وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں اور معاہدے متوقع
وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں اور مختلف شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہانگژو پہنچے، جہاں شیاؤ شین ایئرپورٹ پر ژجیانگ کے نائب گورنر شو وینگوانگ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاک چین تعاون، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور اقتصادی شراکت داری سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.