ایران سے متعلق مثبت پیشرفت متوقع ہے، میں کبھی بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی، کیونکہ وہ کبھی خراب معاہدہ نہیں کرتے۔امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا، تاہم یہ معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی نے اس معاہدے کی تفصیلات نہیں دیکھیں اور نہ ہی کوئی جانتا ہے کہ اس میں کیا شامل ہے۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے جو معاہدے کی حقیقت جانے بغیر رائے دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے آنے والی قیادت کو یہ مسئلہ کئی برس پہلے حل کر لینا چاہیے تھا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کی کامیابی کا انحصار خود ایران پر ہے، جبکہ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک جنگی طیارے کے نیچے نصب میزائل کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس پر ایک مخصوص جملہ تحریر تھا اور ساتھ انہوں نے لکھا تھا، "اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ"۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.