امریکا سے فریم ورک طے پاگیا، جوہری معاملے پر 60 روز میں مذاکرات ہوسکتے ہیں: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا ایک ابتدائی فریم ورک تک پہنچ چکے ہیں، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدہ بہت قریب ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن اس وقت جوہری معاملے پر باضابطہ بات چیت جاری نہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ ایک مفاہمتی فریم ورک پر پیشرفت ہوئی ہے۔
، تاہم ابھی حتمی معاہدے کے حوالے سے کوئی واضح پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔ ان کے مطابق اگر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دے دی گئی تو جوہری معاملے سمیت دیگر اہم نکات پر 60 روز کے اندر مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فی الحال پاکستان کی جانب سے کسی وفد کے دورے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.