ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ، 10 ماہ میں 455 ارب روپے سے زائد خرچ
رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے درآمدی انحصار مزید بڑھ گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک ملک میں 455 ارب 73 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 349 ارب 77 کروڑ روپے تھا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال موبائل فونز کی درآمدات میں مجموعی طور پر 30.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف اپریل 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 40.71 فیصد اضافہ دیکھا گیا،۔
جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی درآمدات میں 18.70 فیصد اضافہ سامنے آیا۔دستاویزات کے مطابق درآمدات میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی طلب، نئے ماڈلز کی درآمد اور مقامی پیداوار کے مقابلے میں بیرونی برانڈز پر انحصار شامل ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.