پاکستان کو وفد بھیجنے کی دعوت نہیں دی گئی، ایران اور امریکا معاہدے کے فریم ورک پر متفق: اسماعیل بقائی

Super Admin


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو کوئی وفد بھیجنے کی ضرورت نہیں، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ابھی حتمی پیشرفت باقی ہے۔پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور امریکا ایک ابتدائی فریم ورک پر متفق ہو چکے ہیں اور بیشتر نکات پر اتفاق رائے بھی پایا گیا ہے۔
، تاہم ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا یا اس پر دستخط قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز سے متعلق کوئی خصوصی انتظام شامل نہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ اس وقت صرف جنگ بندی کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گا، تاہم اس راستے سے متعلق اختیارات ساحلی علاقوں کے حکام کے پاس ہوتے ہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران صرف زمینی حقائق کو اہمیت دیتا ہے اور مخالف بیانیے یا پراپیگنڈے کو خاطر میں نہیں لاتا۔
ان کے مطابق جوہری پروگرام کی تفصیلات ابھی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں، جبکہ دباؤ، دھمکیاں اور پراپیگنڈا عالمی سیاست کا معمول ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.