امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد ایران کو جوابی کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو مار گرایا گیا، جبکہ علاقے میں پرواز کرنے والے امریکی ایف-35 طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق ان حملوں میں ایران کی ڈرون لانچنگ تنصیبات اور بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق بندر عباس کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال تشویش کی کوئی بات نہیں۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی ا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.