ایران کے جوہری تنازع کے حل کیلئے سفارتکاری ناگزیر ہے، چین

Super Admin


چینی وزارتِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالثی کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلے کے پرامن حل کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کے جوہری معاملے کا مستقل اور مؤثر حل صرف مذاکرات، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازع کا دیرپا حل فراہم نہیں کر سکتا۔چین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ممالک کو تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
چینی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم رکھا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.