خطبۂ حج میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، تقویٰ اور صبر پر زور

Super Admin

مسجدِ نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے امامِ مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی نے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، صبر اور اللہ کی اطاعت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ اہلِ ایمان کی پہچان ہے اور آخرت کی کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ قیامت کے برپا ہونے میں کوئی شک نہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلمانوں کو اس مقدس مقام پر جمع ہونے کی سعادت عطا فرمائی ہے اور سب کا رب ایک ہی ہے، اس لیے ہر مسلمان پر اللہ کا خوف اور تقویٰ لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیامت کا دن نہایت سخت ہوگا اور اس روز اللہ کا عذاب بھی شدید ہوگا۔

خطبے میں شرک سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے، وہ گویا بلندی سے گہرائی میں جا گرتا ہے۔ مسلمانوں کو ہدایت دی گئی کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور اسی کے فرمانبردار رہیں۔

امامِ مسجد نبوی ﷺ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا اور مشکلات میں صبر سے کام لینا مومن کی شان ہے، جبکہ اللہ خیانت اور ناشکری کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

حجاجِ کرام کو نصیحت کی گئی کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت، رحمت اور اجر کی امید رکھیں، گناہوں اور شرک سے خود کو دور رکھیں، اور بیت اللہ کے تقدس کا مکمل احترام کریں۔ خطبے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حج دنیا بھر کے مختلف رنگ، نسل اور زبان رکھنے والے مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کی عظیم علامت ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.