امریکا کو خطے میں مزید فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے، ایرانی قیادت
ایران کے سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا، جبکہ مستقبل امتِ مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔حج کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ “اللہ اکبر” کا نعرہ وہ طاقتور ہتھیار ہے ۔
جس نے امتِ مسلمہ اور مزاحمتی محاذ سے وابستہ نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد ایران، لبنان، فلسطین، عراق اور شام سے ہوتا ہوا افریقا، یمن، پاکستان اور دنیا بھر کی آزاد قوموں تک پھیل چکا ہے۔ ان کے مطابق امتِ مسلمہ میں بیداری اور اتحاد کی نئی لہر جنم لے رہی ہے۔
ٹیلی گرام چینل پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ خلیجی طاقتیں اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے حفاظتی ڈھال ثابت نہیں ہوں گی اور امریکا کو خطے میں پہلے جیسی محفوظ پناہ گاہ میسر نہیں رہے گی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ۔
جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان گزشتہ تین ماہ سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک ممکنہ فریم ورک پر بات چیت جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.