علاقائی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو معاشی چیلنجز پر قابو پانا ہوگا، ترک میڈیا

Super Admin


ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے TRT World نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں پاکستان کا کردار مزید نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر مؤثر کردار ادا کیا۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر علاقائی طاقتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور نتیجہ خیز سفارت کاری کو ترجیح دی۔ٹی آر ٹی ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ Asim Munir کے ثالثی اور سفارتی کردار نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت دی۔ 
رپورٹ میں انہیں حقیقت پسند اور نتائج پر مبنی سفارتی حکمتِ عملی رکھنے والی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر سے دور، خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مشتمل رہی، جبکہ مشکل حالات میں بھی انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کیا۔
ترک میڈیا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ پاکستان اگر خطے میں اپنا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے اندرونی معاشی مسائل اور چیلنجز پر مؤثر انداز میں قابو پانا ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.