کویت پر میزائل و ڈرون حملے ناقابلِ قبول، سعودی عرب کا سخت ردعمل

Super Admin


سعودی عرب نے کویت پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے خلاف سنگین اقدام قرار دیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کویت کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایسے حملے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ جاری سفارتی اور امن کوششوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اس مشکل وقت میں کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کویت کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ایسے حملوں کا سدباب ضروری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.