مہنگے ایندھن کے اثرات: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی

Super Admin


پیٹرول اور ڈیزل کی بلند ترین قیمتوں کے باعث ملک بھر میں عوامی اور صنعتی سطح پر ایندھن کے استعمال میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مختلف اقسام کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا تازہ ماہانہ ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 72 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔
، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 23 فیصد اور اپریل 2026 کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران آئل ریفائنریز کی مجموعی پیداوار میں بھی 7 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیاد پر 64 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 79 فیصد کم ہوئی، جس کے نتیجے میں فروخت کا حجم 80 ہزار ٹن سے کم ہو کر صرف 29 ہزار ٹن رہ گیا۔ڈیزل کی فروخت بھی نمایاں طور پر متاثر ہوئی اور مئی میں سالانہ بنیاد پر 32 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی فروخت 12 فیصد کمی کے ساتھ 6 لاکھ 17 ہزار ٹن رہی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.