آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

متنازع معاملات پر براہِ راست عوامی رائے لینے کے لیے ریفرنڈم ایک آئینی راستہ ہے، طارق فضل چوہدری

Super Admin

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ریفرنڈم آئین میں درج ایک قانونی اور سیاسی آپشن ہے، جس کا بنیادی مقصد کسی اہم یا متنازع معاملے پر عوام کی براہِ راست رائے لینا ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت کی توقع ہے، اور امید ہے کہ ملکی مفاد میں موزوں ترین فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریفرنڈم آئین کے دائرے میں موجود ایک سیاسی ذریعہ ہے، جس کے ذریعے کسی متنازع سوال پر براہِ راست عوام کی مرضی معلوم کی جا سکتی ہے کہ وہ کس سمت میں فیصلہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کے بیان سے آئین میں موجود ریفرنڈم کی شق یا آپشن غیر آئینی قرار نہیں پا سکتا، اور پاکستانی قوم اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا کوئی جواز نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اور ریفرنڈم کے مقاصد مختلف ہیں اور ایک دوسرے کا متبادل نہیں ہو سکتے، جبکہ انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.