ایران کے ساتھ معاملہ جلد واضح ہو جائے گا، ٹرمپ کا مؤقف

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال وینزویلا سے مختلف ہے، اس لیے وہاں کسی فوری کارروائی کے بعد کامیابی سمیٹ کر واپس آنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اگر چاہے تو ایران سے جوہری مواد نکال سکتا ہے، تاہم فی الحال اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جلد معلوم ہو جائے گا کہ ممکنہ معاہدے کی نوعیت کیا ہوگی، تاہم ایک بات یقینی ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو جلد کھول دیا جائے گا۔امریکی صدر کے مطابق وہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کے خواہاں نہیں۔
، لیکن اگر کسی معاہدے کے لیے ملاقات ضروری ہوئی تو وہ اسے اعزاز سمجھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ہر صورت اپنے مقاصد حاصل کرے گا، خواہ یہ کامیابی مذاکرات کے ذریعے ملے یا فوجی کارروائی کے ذریعے۔ 
ان کے بقول ایران کے ساتھ جاری تنازع میں کامیابی بالآخر امریکہ ہی کے حصے میں آئے گی۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.