صدر ٹرمپ کو دنیا میں امن کے فروغ کے لیے ان کے کردار کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت سفارتی کوششوں کے باعث گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو دنیا میں امن کے فروغ کے لیے ان کے کردار کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔
امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آزادی، خودمختاری اور حقِ خود ارادیت جیسے بنیادی اصولوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی صدر، انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تاریخ جدوجہد، امید اور ترقی کی ایک منفرد داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے۔
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ قیامِ پاکستان کے بعد امریکا ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا دائرہ وسیع ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.