ایرانی وزیر خارجہ کے سفارتی رابطے تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد رہنماؤں سے گفتگو

Super Admin


تہران/اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی،۔
جس کے دوران خطے میں جاری پیش رفت اور علاقائی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ عباس عراقچی نے برطانیہ، فرانس اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے اور انہیں خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں علاقائی سکیورٹی، کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران، تبریز، کرج اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان واقعات کو اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جسے ایرانی حملوں کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.