ایران کا جوابی آپریشن "نصر" کے نام سے شروع، مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Super Admin


تہران: ایران نے اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں اپنے آپریشن کو "آپریشن نصر" کا نام دے دیا ہے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ملک بھر میں عسکری تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جوابی کارروائی کے لیے "یا حیدرِ کرار" کوڈ مقرر کیا گیا ہے اور تمام جنگی یونٹس کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج ہر محاذ پر بڑے پیمانے کی جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد کرمان شاہ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا، جہاں دفاعی تنصیبات کے ذریعے ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کی جارحیت کا حملہ آور کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور انتہائی حساس ہے، جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر سفارتی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.