سوال پر برہم ٹرمپ نے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، میزبان سے تلخ جملوں کا تبادلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کر دی اور پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں میزبان کرسٹن ویلکر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بعض ذرائع ابلاغ پر جانبداری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔
، جبکہ انٹرویو کے دوران دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔اطلاعات کے مطابق تقریباً پچاس منٹ جاری رہنے والے انٹرویو کے اختتام پر میزبان نے کیلیفورنیا کے ابتدائی انتخابی مرحلے سے متعلق ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا اور سوال و جواب کا سلسلہ تلخی اختیار کر گیا۔
ٹرمپ نے نشریاتی ادارے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی وقت دے چکے ہیں اور اب گفتگو ختم کی جانی چاہیے۔ اس کے بعد انہوں نے انٹرویو ختم کیا اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔یہ واقعہ ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں انٹرویو کے دوران ہونے والی تلخ گفتگو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.