ایران و اسرائیل کشیدگی: ٹرمپ نے نیتن یاہو کو امریکی عدم شرکت سے آگاہ کر دیا
واشنگٹن/یروشلم: ایران کی جانب سے اسرائیل پر مبینہ میزائل حملوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے امریکی صدر کو ایران پر ممکنہ جوابی کارروائی کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف حملہ کیا تو امریکا اس کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات ایران کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے گئے، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔علاقائی کشیدگی کے تناظر میں عالمی سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.