خطے کی جنگی صورتحال کے باعث سیاحتی شعبہ متاثر، دبئی کے شاہانہ ہوٹل رعایتی پیکجز دینے پر مجبور

Super Admin


دبئی: خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک میں سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں دبئی کے شاہانہ ہوٹلوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے اور وہ مقامی رہائشیوں پر زیادہ انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی کے بعد بعض ہوٹلوں کو تزئین و آرائش کے لیے عارضی طور پر بند بھی کیا گیا ہے۔ 
صورتحال کے باعث متعدد اداروں میں مالی دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ بعض ہوٹلوں کو عملے کی کمی اور تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کئی ہوٹلوں نے سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے مشروط طور پر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر موجود پانچ ستارہ ہوٹلوں نے رہائشی افراد کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں، جس کے باعث مقامی افراد بھی ان ہوٹلوں میں قیام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو پہلے زیادہ قیمتوں کے باعث ان کی پہنچ سے دور تھے۔ماہرین کے مطابق اگر خطے کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو سیاحتی صنعت کو مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.