ایران کا امریکا سے جوہری معاہدے کی امید برقرار، اعتماد کے فقدان کو بڑی رکاوٹ قرار
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں اور معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی کے معاملات اب بھی اہم اختلافی نکات ہیں، ۔
جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی بھی پیش رفت میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک امریکا کی جانب سے حتمی معاہدے کے حوالے سے کوئی واضح اور حوصلہ افزا اشارہ موصول نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالف فریق نے دوبارہ کوئی غلط اقدام کیا تو اس کے نتائج پورے خطے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
اور دونوں ممالک کو ایران کے خلاف کسی نئی اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے۔ایرانی حکام کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.