پی سی بی میں قیادت کی تبدیلی زیر غور، سلمان آغا ٹیسٹ کپتانی کے مضبوط امیدوار
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ قیادت میں تبدیلی کا امکان سامنے آیا ہے، اور ذرائع کے مطابق شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم اجلاس جمعہ اور ہفتہ کو متوقع ہیں، جن میں قومی ٹیم کے مستقبل اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اس دوران مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوگی، جبکہ سلمان آغا کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں کرکٹ معاملات سے متعلق دیگر اہم تقرریاں بھی شامل ہیں۔ سابق قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور یونس خان کو اہم ذمہ داریاں دینے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔پی سی بی کے آئندہ اجلاسوں کو قومی کرکٹ کے انتظامی اور فنی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.