ایران معاہدے کے لیے تیار، جلد بڑی پیش رفت متوقع ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور تہران ایک مؤثر اور قابلِ قبول معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول سے متعلق معاملات پر نمایاں رعایتیں دینے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے، جس کے باعث مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو ایران کے معاملے میں جلد بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران اس حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی توانائی منڈیوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔.
امریکی صدر نے مزید کہا کہ جاری سفارتی رابطے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.