بھارت نے پاکستان میں نئے ناظم الامور کی تقرری کا فیصلہ کر لیا

Super Admin


بھارت نے پاکستان میں اپنے نئے ناظم الامور کے طور پر ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو نامزد کر دیا ہے۔ وہ اس وقت سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ڈاکٹر ستانجل پانڈے کی بطور ناظم الامور نامزدگی کو قبول کر لیا ہے۔
، اور توقع ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پہنچ جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق موجودہ بھارتی ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو اپنی سفارتی مدت مکمل کر چکی ہیں اور جلد پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں ختم کرکے وطن واپس روانہ ہو جائیں گی۔
ڈاکٹر ستانجل پانڈے کی تعیناتی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں محدود سطح پر رابطے برقرار ہیں، اور نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی امور کی نگرانی کریں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.