بلوچستان حکومت کا سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف اہلکاروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ

Super Admin


حکومتِ بلوچستان نے انسدادِ دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) اور انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے تمام حاضر سروس افسران اور اہلکار مستفید ہوں گے۔ 
تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف ان اہلکاروں اور افسران کو حاصل ہوگی جو اس وقت سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دیگر مالی مراعات، پنشن اور گریجویٹی کا تعین بدستور موجودہ بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
حکومت نے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ جولائی 2026 کی تنخواہوں میں منظور شدہ اضافے کو شامل کیا جائے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام پولیس فورس کی انسدادِ دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے اور دہشت گردی کے خلاف خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.