جعلی پائلٹ لائسنس پر 17 برس تک پروازیں کرنے والا سابق کینیڈین پائلٹ گرفتار
کینیڈا میں حکام نے ایک سابق پائلٹ کو جعلی لائسنس کے ذریعے طویل عرصے تک فضائی جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔کینیڈین پولیس کے مطابق 59 سالہ جیوفری وال پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی پائلٹ لائسنس استعمال کرتے ہوئے 900 سے زائد پروازیں کیں۔
اس معاملے میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تحقیقات کے مطابق ملزم نے 2009 سے 2025 تک مبینہ طور پر جعلی اسناد کی بنیاد پر مختلف پروازیں انجام دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ اہلیت اور تربیتی دستاویزات کے بارے میں متعلقہ فضائی کمپنی کو غلط معلومات فراہم کیں۔
حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جعلی لائسنس کے باوجود ملزم اتنے طویل عرصے تک نگرانی کے نظام سے کیسے بچا رہا۔یہ واقعہ فضائی سلامتی اور پائلٹوں کی اسناد کی جانچ کے نظام پر بھی کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.