فضائی بمباری سے کسی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو صرف فضائی حملوں یا بمباری کے ذریعے ہتھیار ڈالنے یا سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو خطے میں پائی جانے والی “نہ جنگ، نہ امن” کی کیفیت سے آگے بڑھنا چاہیے، تاہم جنگ کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ایران کی عزت، سرزمین اور سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو قوم ہرگز خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی ہتھیار ڈالے گی۔ انہوں نے ایرانی کمانڈروں کی شہادت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سنجیدہ ردِعمل ناگزیر ہے۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور سخت حالات کے باوجود وہاں کے عوام طویل عرصے سے مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، اس لیے طاقت کے ذریعے کسی قوم کو جھکانا ممکن نہیں۔غزہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایران کو بھی بیرونی دباؤ کے ذریعے سرینڈر پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
، کیونکہ قوموں کے عزم اور حوصلے کو بمباری سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.