ایران کو مذاکرات میں تاخیر کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت تنبیہ

Super Admin


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے عمل میں تاخیر کی اور اب اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں شدید نقصان سے دوچار ہو چکی ہیں، جبکہ بحری اور فضائی افواج سمیت کئی شعبے عملی طور پر غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق ایران مسلسل بیانات تک محدود ہے اور عملی اقدامات سے گریز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک “جارح ریاست” کے طور پر جانے جانے والا ایران اب کمزور ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایک ایسے معاہدے پر بروقت مذاکرات نہیں کیے ۔
جو اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا تھا، اور اب اس تاخیر کی قیمت اسے ادا کرنا پڑے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.