مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا اور ایران کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا

Super Admin


مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگی ماحول کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں امریکا نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایران پر تازہ فضائی حملوں کا آغاز کر دیا۔ ان کارروائیوں کے باعث خطے میں امن کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ 
ایرانی شہروں تہران، قیشم، بندرعباس، سیرک اور میناب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ریڈار اور مواصلاتی نظام بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی فوجیوں اور تجارتی بحری جہازوں کو درپیش خطرات کے ردِعمل میں کی گئیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ مزید برآں کویت، اردن اور بحرین میں امریکی مفادات پر ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ عراق کے شہر اربیل میں واقع امریکی اڈے پر میزائل فائر کیے گئے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.