مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود ملکی معیشت مستحکم رہی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی معاشی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی اعلان کے لیے کل تک انتظار کیا جائے۔
اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سروے پورے مالی سال کی معاشی صورتحال اور کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے آغاز میں ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا،۔
جبکہ مون سون کی شدید بارشوں نے بھی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ نے عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا، جس کے اثرات بین الاقوامی معیشت پر بھی پڑے۔
تاہم ان تمام بیرونی اور اندرونی مشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور دیگر عالمی معاشی دباؤ کے باوجود ملکی معیشت نے استحکام برقرار رکھا اور کئی اہم شعبوں میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.