ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال کر دیا

Super Admin


سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ دعوے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے دو کے مقابلے میں ایک جج کی اکثریتی رائے سے فیصلہ دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلے کالعدم قرار دے دیے اور بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کر لی۔
مختصر فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے سنایا، جن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کے دعوے اور عدالتی دائرۂ اختیار سے متعلق اعتراضات پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
، تاہم انہیں مقدمے میں اپنا مؤقف پیش کرنے اور دفاع کا حق دوبارہ فراہم کر دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد ہرجانہ کیس کی مزید کارروائی متعلقہ عدالت میں قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.